Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیب کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کرے، صدر ممنون

نیب کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کرے، صدر ممنون

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔
صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی، چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صدر نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ انھوں نیب کے کام کو مزید بہتر اور منظم کرنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون نے کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اوراقتصادی ترقی کے نئے دورمیں قدم رکھ چکاہے، نئے دورکے تقاضوں کی تکمیل کیلیے سائنسدان اور محقق اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کریں، خلائی تحقیق کا شعبہ اس سلسلے میں نہایت اہم ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1001046-earthquackmainnimage-1510991580-793-640x480

زلزلہ زدگان کے لئے پاکستانی امداد تہران پہنچ گئی

 اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *