Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی تیہاما کاؤنٹی میں رانکو تیہاما ایلیمنٹری اسکول نامی درسگاہ میں حملہ آور نے کودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس افسر کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔ حملے می زخمی ہونے والوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1001025-image-1510990131-352-640x480

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلالیا

ریاض: سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *