Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 37 اہلکار ہلاک

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 37 اہلکار ہلاک

کابل: افغان صوبے قندھار میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں اب تک 37 پولیس اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے تازہ حملوں میں 37 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
قندھار پولیس چیف کے ترجمان سید ضیا درانی نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قندھار کے اضلاع ژری اور میوند میں پولیس چوکیوں پر حملے رات گئے کئے گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں 45 جنگجو بھی ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1001025-image-1510990131-352-640x480

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلالیا

ریاض: سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *