Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کر دیا، ذکا اشرف

پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کر دیا، ذکا اشرف

کراچی: سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کیا جس کی وجہ سے انھیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہونا پڑا۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ مجھے سعید اجمل کی ریٹائرمنٹ پر دکھ ہوا، ان کا کیریئر اپنے ہی بورڈ نے تباہ کیا، جس وقت ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا پاکستان نے بہتری کیلیے خاص اقدامات نہ کیے، پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور بعد میں باہر کر دیا گیا، طویل عرصے تک ملک کیلیے خدمات انجام دینے والے کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ بھارتی سازش کے سبب سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوئے، ورلڈ کپ2015 سے قبل ایک منصوبے کے تحت اسپنرز پر شکوک ظاہر کیے گئے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اسپنر کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے چنئی بھیج کر بہت بڑی غلطی کی، اس میں بورڈ کے بھارت نواز حکام کا اہم کردار تھا،اگر اس وقت سعید اجمل کو آسٹریلیا بھیجتے تو انھیں ایکشن بہتر بنانے میں مدد ملتی،گوکہ وہ کلیئر ہوئے مگر ایکشن ایسا ہو گیا کہ ماضی جیسی کامیابی پانا ناممکن تھا۔

About Pakistan News

Check Also

1000578-moinkhan-1510952469-269-640x480

بیٹے کی پی ایس ایل میں شمولیت کی حمایت میں معین خان سامنے آگئے

کراچی: سابق کپتان معین خان پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت پر ہونے والے تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *