Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / اکشے کمار نے سلمان خان کی چھٹی کرادی

اکشے کمار نے سلمان خان کی چھٹی کرادی

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سلو میاں کی اُن ہی کی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل سے چھٹی کرادی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت دیکھا جائے تو 90 کی دہائی کے ہیروز کا راج ہے۔ بات اگر سلمان خان اور اکشے کمار کی کی جائے تو اس وقت دونوں ہی شہرت کی اُن بلندیوں پر ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریبی بھی سمجھا جاتا ہے لیکن اب اکشے نے سلو میاں کو ان کی کامیاب فلم کے سیکوئل سے آؤٹ کرادیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005 میں بننے والی فلم ’نو انٹری ‘ نے ریکارڈ کمائی کی تھی، اس کی کامیابی کے بعد ہی فلم سازوں نے فلم کا سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2007 میں ہونا تھا جس میں سلمان اپنے پرانے کردار میں نظر آتے لیکن سلمان خان کی مسلسل مصروفیات کے بعد اب فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان کی جگہ اکشے کمار ہوں گے۔

About Pakistan News

Check Also

1000811-verna-1510980066-868-640x480

آج مجھے یقین ہوگیا ہم فنکار کتنے طاقتور ہیں، ماہرہ خان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت ملنے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *