Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / شوبز میں ’’بطور میزبان‘‘ بھرپور واپسی کیلیے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں، اداکارہ میرا

شوبز میں ’’بطور میزبان‘‘ بھرپور واپسی کیلیے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں، اداکارہ میرا

لاہور: فلم اسٹارمیرا نے کہا کہ وہ شوبز میں بھرپورانداز سے واپسی کے لیے بطورمیزبان متعارف کروانے کے لیے ایک پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں۔
’’ایکسپریس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں شوبز میں بھرپورانداز سے واپسی کے لیے اب صرف خود کوفلموں اورکمرشلز تک ہی نہیں بلکہ بطورمیزبان بھی متعارف کروانے کے لیے ایک پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک الگ اور دلچسپ پروگرام ہوگا۔ اس سلسلہ میں، میں اور میری ٹیم میں شامل لوگ شب وروز کام کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا پروجیکٹ کسی ملکی اورغیرملکی پروگرام سے ملتا جلتا نہ ہو اوراس میں شامل کیے جانے والے سیگمنٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
اداکارہ نے مختلف پراڈکٹس کے ٹی وی کمرشل بنانے والے معروف ہدایتکارعاصم رضا کو اپنا ’’ اُستاد ‘‘ قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ عاصم رضا کے ساتھ کام کرتے ہوئے جہاں بہت کچھ سیکھنے کوملا، وہیں میرے کیرئیرکوایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کی راہ بھی دکھائی دی۔ وہ بہت باصلاحیت اورمنفرد کام کرنے والے انسان ہیں۔ ان جیسا نہ پاکستان میں ہے اورنہ ہی ہندوستان میں۔

About Pakistan News

Check Also

1000811-verna-1510980066-868-640x480

آج مجھے یقین ہوگیا ہم فنکار کتنے طاقتور ہیں، ماہرہ خان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت ملنے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *