Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / علی ظفر کی امریکا میں پرفارمنس، ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع

علی ظفر کی امریکا میں پرفارمنس، ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع

لاہور: معروف گلوکار علی ظفر نے امریکا کے پانچ شہروں میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع کر لیے۔
علی ظفر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے رواں ماہ امریکا گئے تھے۔ اس دوران ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کے ساتھ فنڈز بھی دیئے۔ اس دوران واشنگٹن میں ہونے والے آخری شو میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے وہیں علی ظفر نے 35 ہزار امریکی ڈالر بھی اکھٹے کیے۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے اس فنڈ ریزنگ کے لیے اپنی پرفارمنس کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔

About Pakistan News

Check Also

1000811-verna-1510980066-868-640x480

آج مجھے یقین ہوگیا ہم فنکار کتنے طاقتور ہیں، ماہرہ خان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت ملنے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *