Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘ پر سنسربورڈ نے پابندی لگادی

ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘ پر سنسربورڈ نے پابندی لگادی

کراچی: نامورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘پر سنسر بورڈ نے پابندی لگادی۔
ہدایت کار شعیب منصور اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘پر سنسر بورڈ نے پابندی عائد کردی اور فلم کو ریلیز سے صرف دودن پہلے ہی روک دیا گیا۔ سنسر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کو بولڈ موضوع اور قابل اعتراض ڈائیلاگز کے باعث روکا گیا ہے۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ریپ کو ہتھیار بناکر طاقت کے طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہدایت کارشعیب منصور کمرشل اورروایتی دھوم دھڑکے کے بجائے حقیقی موضوعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی گزشتہ دونوں فلمیں ’’خدا کے لیے‘‘اور’’بول‘‘سماجی مسائل پر مبنی فلمیں تھیں جن میں معاشرتی مسائل کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا تھا۔ گزشتہ دونوں فلموں کی ریلیز کے طویل عرصے بعد شعیب منصورایک اور شاہکار فلم’’ورنہ‘‘کی شکل میں لے کر آرہے ہیں جس میں ماہرہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظرآئیں گی۔ فلم کا موضوع کافی بولڈ لیکن حقیقت پر مبنی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1000811-verna-1510980066-868-640x480

آج مجھے یقین ہوگیا ہم فنکار کتنے طاقتور ہیں، ماہرہ خان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت ملنے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *