Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / فنڈز نہ ملنے سے سندھ میں وفاقی ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار

فنڈز نہ ملنے سے سندھ میں وفاقی ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار

کراچی: صوبائی حکومت کے بعد وفاقی حکومت کے تحت سندھ میں چلنے والے سالانہ پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے منصوبوں پر بھی کوئی اہم پیشرفت نہ ہو سکی۔
اعداد و شمار کے مطابق بجٹ میں شامل وفاقی یونیورسٹی حیدرآباد کے لیے رواں مالی سال میں 200 ملین روپے مختص کیے گئے مگر پہلی سہ ماہی میں کوئی فنڈز جاری نہیں ہوئے اسی طرح بینظیربھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد کے لیے 150 ملین روپے میں سے پہلی سہ ماہی میں کوئی رقم جاری نہیں ہوئی۔
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے لیے 120 ملین روپے جاری ہوئے جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں درس وتدریس کوموثر بنانے کے منصوبے کے 130 ملین روپے جاری ہی نہیں ہوئے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا منصوبہ سی پیک سیکیورٹی کیلیے رہائشی منصوبہ 41 ملین روپے کا منتظرہے۔

About Pakistan News

Check Also

1000535-Vegetablesexpress-1510951067-420-640x480

سبزی سستی، ہفتہ وار افراط زر میں 0.88 فیصد کمی

کراچی: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں حساس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *