Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / آسٹریلوی تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

کراچی: آسٹریلوی سرمایہ کاروں نے پاکستان صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے ریلوے سیکٹر میں بھی دلچسپی ظاہر کردی اور ساتھ ہی پاکستانی فروزن فوڈز خریدنے کی پیشکش کردی۔
آسٹریلیا پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر محمد آصف نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ آسٹریلوی سرمایہ کار آرون رابنسن نے خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے خیبرپختونخوا میں تجارتی بنیادوں پر قائم ہونے ایک اسپتال میں 5 کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کے ریل سیکٹر میں بھی آسٹریلین کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی دلچسپی ہے۔
محمد آصف نے بتایا کہ آسٹریلین کمپنیوں نے ایکسپوپاکستان کے موقع پر پاکستانی فروزن فوڈز کی کوالٹی اور پیکیجنگ کے معیار سے متاثر ہوکر فروزن فوڈزکی 2 مختلف کمپنیوں کے ساتھ کاروباری معاہدے بھی کیے ہیں جس سے توقع ہے کہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان سے ابتدائی طور پر6 کروڑ ڈالر مالیت کی فروزن فوڈز برآمد کی جائیں گی۔

About Pakistan News

Check Also

1000535-Vegetablesexpress-1510951067-420-640x480

سبزی سستی، ہفتہ وار افراط زر میں 0.88 فیصد کمی

کراچی: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں حساس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *