Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پانچ ججز کے فیصلے سے ملک کا ستیا ناس ہونا شروع ہوگیا، نوازشریف

پانچ ججز کے فیصلے سے ملک کا ستیا ناس ہونا شروع ہوگیا، نوازشریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت ختم کی اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیا ناس ہونا شروع ہوگیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن اس کا یہ صلہ ملا کہ ہمیں ملک بدر کردیا گیا، جو ریفرنسزمیرے خلاف بنائے گئے ہیں میں ان کو قطعاً نہیں مانتا کیوں کہ یہ انتقام پر مبنی ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت کو ختم کیا اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیا ناس ہونا شروع ہوگیا ہے، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے یہ گھناؤنا مذاق ہورہا ہے جب کہ ہم سے پہلے بھی دہشت گردی تھی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا اور سب رپورٹس منظرعام پر آنی چاہییں ورنہ کمیشن بنانے کا کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کو بھی پکڑو، صرف نوازشریف کا ہی گلا دبوچتے ہو، یہی وجہ ہے کہ جو ملک میں اندھیرے پیدا کرتے ہیں وہ عیش کررہے ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1090460-tetrapakmilkx-1518867803-748-640x480

چیف جسٹس پابندی اٹھانے کیلئے سفارش کروانے پر دودھ کمپنی پر برہم

کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دودھ سے پابندی اٹھانے کیلئے سفارش کروانے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *