Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / بیت المقدس کے معاملے پر ٹرمپ سرخ لکیر عبور نہ کریں، طیب اردگان

بیت المقدس کے معاملے پر ٹرمپ سرخ لکیر عبور نہ کریں، طیب اردگان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی اطلاعات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اس معاملے پرسرخ لکیر عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ترک میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدر طیب اردگان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اقدام مسلمانوں کے لیے سرخ لکیر کی مانند ہے ٹرمپ اس لائن کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا، کیا امریکا نے تمام کام کرلیے ہیں جو اس کے کرنے کے لیے صرف یہی ایک کام رہ گیا ہے۔
رجب طیب اردگان نے اس حوالے سے او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے پر زور دیا تاکہ اسرائیل کو اس معاملے میں مزید پیش رفت سے روکا جاسکے۔
دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ٹرمپ کو فون کیا اور کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے یا نہ بنانے کا معاملہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے طے ہونا چاہیے۔

About Pakistan News

Check Also

1025050-image-1513148871-430-640x480

شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ براہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *