Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / کرکٹ میں کرپشن کا آتش فشاں دہکنے لگا، نجی لیگز ہدف

کرکٹ میں کرپشن کا آتش فشاں دہکنے لگا، نجی لیگز ہدف

لندن: کرکٹ میں کرپشن کاآتش فشاں دہکنے لگا جب کہ آئی سی سی کو نجی لیگز ہدف نظر آنے لگیں۔
گزشتہ 2 ماہ کے دوران تواتر کے ساتھ فکسنگ کیسز سامنے آئے ہیں، پہلے اکتوبر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بکی نے رابطہ کرتے ہوئے انھیں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مال بنانے کی پیشکش دی، اسی ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل زمبابوین قائد گریم کریمر سے بورڈ کے ایک سابق عہدیدار نے رابطہ کرتے ہوئے میچز کے کچھ حصے فکسڈ کرنے کاکہا،کسی انٹرنیشنل ٹیم کے تیسرے کپتان کو پیشکش کی بھی اطلاعات ہیں لیکن اس کا نام ابھی تک صیغہ راز میں ہے۔
سرفراز احمد اور گریم کریمر دونوں نے ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا،ان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا بھی گیا،بظاہر تو لگ رہا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے ابتدائی تفتیش مکمل کیے جانے کے بعد معاملہ سرد خانے میں چلا گیا لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق تینوں کپتانوں سے رابطہ کیے جانے سمیت کم ازکم 7 کیسز کے حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کی چھان بین جاری ہے، کرکٹ میں بدعنوانی پھیلانے والوں کی سرگرمیوں کے تواتر سے سامنے آنے سے نئے اے سی یو جنرل منیجر ایلکس مارشل کیلیے چیلنجز بھی بڑھ گئے ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1024689-image-1513110932-307-640x480

نئے فیوچر ٹور پروگرام میں ’’بڑوں‘‘ کی بندربانٹ

ممبئی: نئے فیوچر ٹور پروگرام میں ’’بڑوں‘‘ کی بندر بانٹ میں پاکستان ہاتھ ملتا رہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *