Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / قومی ہاکی ٹیم کیلیے غیرملکی کوچ لانے کی تجویز

قومی ہاکی ٹیم کیلیے غیرملکی کوچ لانے کی تجویز

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کیلیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل پلیئر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی کوچز میں کوچنگ کی صلاحیت موجود نہیں، گرین شرٹس کی کامیابی کیلیے غیرملکی کوچ کا ہونا ناگزیر ہے، ان کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام غیر ضروری دورے بند کرکے تمام توجہ ڈومیسٹک ہاکی پر دی جائے۔
’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی پے در پے ناکامیوں سے ثابت ہوگیاکہ ملکی کوچز میں کوچنگ کی صلاحیت موجود نہیں، اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے تو ہالینڈ میں موجود پاکستانی سفیر کی مدد سے یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1090572-Rogerfedererreuters-1518876422-642-640x480

راجر فیڈرر عمررسیدہ عالمی نمبرون کھلاڑی بن گئے

روٹرڈیم، نیدرلینڈز: راجرفیڈرر نے عمررسیدہ ورلڈ نمبرون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سوئس ماسٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *