Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ششی کپور جتنے بڑے فنکار اتنے ہی اچھے انسان تھے، فنکاروں کا ردعمل

ششی کپور جتنے بڑے فنکار اتنے ہی اچھے انسان تھے، فنکاروں کا ردعمل

لاہور: بالی وڈ فلموں میں برسوں راج کرنے والے فلم اسٹارششی کپورکے انتقال پربھارتی فلموں کے معروف اداکاروں نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ’کپورفیملی‘ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
برسوں راج کرنے والے فلم اسٹارششی کپورکے انتقال پربھارتی فلموں کے معروف اداکاروسیاستدان شتروگھن سنہا، رضا مراد اورگلوکارہ ریچا شرما نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ’کپورفیملی‘ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جس طرح سے بھارتی سینما کوکامیابی کی اونچائیوں میں پہنچانے کے لیے اس فیملی نے اپنی خدمات پیش کی اس کودنیا بھرمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی خاندان کے معروف اداکارششی کپور کا کام بھی اپنی مثال آپ تھا۔ انھوں نے اس دورکی تمام مقبول ہیروئنوں کے ساتھ مرکزی کردارنبھائے۔ خاص طورپرامیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی کوبہت پسند کیاگیا۔ وہ جتنے بڑے فنکارتھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے۔ اگریہ کہاجائے کہ ششی کپورنے اپنے والد اوربڑے بھائیوں کے نام کوبہت شاندارانداز سے زندہ رکھا اوربہت سی فلموںمیں ایسے منفردکردارنبھائے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی توغلط نہ ہوگا۔

About Pakistan News

Check Also

1088240-priya-1518675928-920-640x480

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش بغیر میک اپ کیسی نظرآتی ہیں

نئی دہلی: سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *