Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر کسٹمز کلیئرنس بے نقاب

ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر کسٹمز کلیئرنس بے نقاب

کراچی: پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ایس آراو 1035کے نفاذکے باوجود متعلقہ اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ ایس آر او 1035 کے نافذ العمل ہونے کے بعد گرین چینل کے ذریعے متعدددرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرائی گئی ہے، پی سی اے کی جانب سے بعدازکلیئرنس آڈٹ کے دوران نشاندہی کی گئی کہ متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی گرین چینل سے کلیئرنس حاصل کی گئی جس سے ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ روپے سے مالیت کا ریونیو نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے حکام نے ریگولیٹری ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ درآمدکنندگان کے خلاف آڈٹ آبزرویشن جاری کردی ہے۔
ایس آراو1035 کے نفاذ کے بعد ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی ڈاکٹرندیم میمن نے درآمدی کنسائمنٹس پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولیوں کا جائزہ لینے کے لیے پی سی اے ٹیم کوخصوصی ہدایات جاری کیں جنھوں نے ایس آراو1035کے نفاذکے بعد کسٹمز کلیئرنس حاصل کرنے والے مختلف اشیاکے 169کنسائمنٹس کی بعدازکلیئرنس آڈٹ کیا تواس بات کا انکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ، اپریزمنٹ ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس سے 35کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے حاصل کی لیکن مطلوبہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی ادائیگیاں نہیں کی جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 3کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

About Pakistan News

Check Also

1024760-gaspipeline-1513116185-305-640x480

چین پاکستان آئل اینڈ گیس پائپ لائن منصوبے پرغور

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان آئل اینڈگیس پائپ لائن منصوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *