Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / چکوال کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

چکوال کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

چکوال: پنجاب اسمبلی کے حلقہ ’پی پی 20‘ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جب کہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح وقت پر ہی شروع ہوگئی تھی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جب کہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

2 لاکھ 79 ہزار 530 ووٹرز کے لئے 227 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے جب کہ ایک لاکھ 44 ہزار مرد اور 1 لاکھ 35 ہزار خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن نے 45 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 82 کو حساس قرار دیا تھا جب کہ 1800 سے زائد انتخابی عملہ تعینات کیا گیا، 45 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئےاور آزمائشی بنیاد پر ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

About Pakistan News

Check Also

1062324-foreignoffice-1516336164-565-640x480

بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتی تشویشناک ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *