Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / انتقامی کارروائی کے باوجود ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، نوازشریف

انتقامی کارروائی کے باوجود ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود ہر سازش کا مقابلہ کروں گا ۔

اسلام آباد پنجاب ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے تاہم میں ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، منصف خود نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کرتے ہیں
دوسری جانب اسلام آباد میں وکلا برادری سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ یہ 1999 نہیں 2018 ہے، پہلے مارشل لاء لگتا تھا کسی کو پتا نہیں چلتا تھا تاہم آج ایسا نہیں، دیکھنا ہے 1971 میں کیا ہوا جو ملک کے 2 حصے ہوگئے، آج بھی اس طرح کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، مارشل لاء کو ججز نے ویلکم کیا اور مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئی۔

About Pakistan News

Check Also

1062324-foreignoffice-1516336164-565-640x480

بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتی تشویشناک ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *