Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / شمالی کوریا کا سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

شمالی کوریا کا سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسال سے تعطل کا شکار اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018ء میں اپنی اولمپک ٹیم بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جانے والے وفد میں اولمپکس کھلاڑی، آفیشلز اور خواہش مند شائقین شامل ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کے انعقاد پر شمالی کوریا کی جانب سے کوریائی جنگ کے بعد بچھڑ جانے والے دونوں خاندانوں کو دوبارہ سے ملنے کے مواقع بھی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1060279-israelpalestinepolicewar-1516139469-592-640x480

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ فلسطینی شہید

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکام نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *