Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / قندھار میں طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک

قندھار میں طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں طالبان جنگجوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے ایک جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے اہلکاروں کے قریب پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے 3 اہل کاروں کا تعلق قومی پولیس سے ہے جب کہ 2 مقامی اہلکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا جو جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملہ،6 اہلکار ہلاک

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ہمارے حملہ آور پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ ترجمان نے پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1060279-israelpalestinepolicewar-1516139469-592-640x480

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ فلسطینی شہید

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکام نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *