Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / بھارتی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھارتی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی کی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔

انٹیلی جنس حکام نے ڈالرز کی گڈیاں برآمد کر کے اسے میڈیا کے سامنے پیش کر کے بتایا کہ تقریبا 5 لاکھ ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جس کی بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بدسلوکی کرنے والا ملزم بھارتی ایئرہوسٹس کے پاؤں پڑگیا

ملزمہ نے اسمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسے بھیجنے کے لیے اسے استعمال کرتا تھا اور کام کے عوض اسے معقول معاوضہ دیتا تھا۔ اسمگلنگ کا بھید کھلنے پر ملزمہ نے دیگر رازوں سے بھی پردہ اٹھادیا اور بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ ایسی کئی اور ایئرہوسٹس بھی ملوث ہیں جو اسمگلنگ کررہی ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1060279-israelpalestinepolicewar-1516139469-592-640x480

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 سالہ فلسطینی شہید

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکام نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *