Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کی قیادت دوبارہ اینجلو میتھیوز کے سپرد

سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کی قیادت دوبارہ اینجلو میتھیوز کے سپرد

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت اینجلو میتھوز کو سونپ دی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اینجلو میتھوز کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جب کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھوز نے کہا کہ مستعفی ہونے کے بعد کبھی دوبارہ کپتان بننے کا نہیں سوچا تھا جب کہ دورہ بھارت سے واپسی پر سری لنکن کرکٹ کے صدر اور کوچ ہتھورا سنگھے نے مجھ سے مشاورت کی اور دوبارہ مختصر فارمیٹ میں قیادت سنبھالنے کا کہا جس کے بعد چند روز اس بارے میں سوچنے کے بعد حامی بھری ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران وہ مختلف انجریز کے باعث سری لنکن ٹیم کے39 ون ڈے میچز میں سے 20 مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائے۔

About Pakistan News

Check Also

1059135-lande-1516090579-135-640x480

چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہیملٹن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *