Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرادیا

نیلسن: دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم صرف ایک کے مجموعی اسکور پر منرو واپس پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن 47 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو61 رنز سے ہرادیا
نیوزی لینڈ کی اننگز جاری ہی تھی کہ 64 کے مجموعی اسکور پر بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، بارش رکنے کے بعد میچ کا جب آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23.5 اوورز میں پورا کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 86 اور روز ٹیلر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

About Pakistan News

Check Also

1059135-lande-1516090579-135-640x480

چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہیملٹن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *