Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / پاکستان کی مجموعی دو طرفہ تجارت 74 ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کی مجموعی دو طرفہ تجارت 74 ارب ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد: پاکستان کا مجموعی دوطرفہ تجارتی حجم 74 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے اور 2017 کے دوران پاکستان کی برآمدات 20 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات53ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

سال 2017 کے دوران برآمدات کے مقابلے میں ملکی درآمدات زیادہ رہیں۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران 12 ارب ڈالر کی مشینری درآمدکی اور زرعی اور صنعتی شعبے میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی درآمدات 12 ارب ڈالر رہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 2017 کے دوران حکومت نے11 ارب ڈالر کی غذائی مصنوعات درآمد کیں اور زرعی ملک ہونے کے باوجود 6 ارب ڈالر کی مختلف دالیں اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔ گزشتہ سال 2017کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ ہے اور گزشتہ سال کے دوران مجموعی قومی پیدوار 5.02فیصد رہی اور اس بات کا امکان ہے کہ اس سال جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ جائے گی۔

About Pakistan News

Check Also

1060217-bonds-1516133739-112-640x480

بانڈز کی فروخت، غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا دسمبر 1.54 ارب ڈالرکا اضافہ

کراچی: حکومت کی جانب سے نئے قرضوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس میں گزشتہ ماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *