Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / تنخواہوں کی عدم ادائیگی؛ گرین لائن منصوبے کے عملے نے ہڑتال کر دی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی؛ گرین لائن منصوبے کے عملے نے ہڑتال کر دی

کراچی: وفاقی حکومت کے گرین لائن بس منصوبہ کے عملے نے 4ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر 3 روز سے ہڑتال کررکھی ہے جس کی وجہ سے ناظم آباد چورنگی تا گرومندر تعمیراتی کام ٹھپ پڑا ہے۔

منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور فیز ون سرجانی تا نمائش چورنگی کی تکمیل کا نیا شیڈول رواں سال اپریل رکھا گیا ہے تاہم ان ہڑتالوں کے باعث منصوبے میں مزید تاخیر کا اندیشہ ہوگیا ہے۔

ملازمین میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں و واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی کام شروع کریں گے،کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے متعلقہ کنٹریکٹر کو تمام ادائیگیاں کردی گئیں، کنٹریکٹر کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کردی گئی ہے ، توقع ہے کہ منگل کو ہڑتال ختم ہوجائے گی اور اس حصے پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔

About Pakistan News

Check Also

1060217-bonds-1516133739-112-640x480

بانڈز کی فروخت، غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا دسمبر 1.54 ارب ڈالرکا اضافہ

کراچی: حکومت کی جانب سے نئے قرضوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس میں گزشتہ ماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *