Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / سونے کی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی

سونے کی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی

کراچی: سونے کے عالمی بھاؤ گرنے پر فی تولہ قیمت 57ہزار روپے سے نیچے آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور128 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 950 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 814 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے840 اور دس گرام چاندی کی قیمت720 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1060217-bonds-1516133739-112-640x480

بانڈز کی فروخت، غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا دسمبر 1.54 ارب ڈالرکا اضافہ

کراچی: حکومت کی جانب سے نئے قرضوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس میں گزشتہ ماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *