Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / روپے کی بے قدری، ڈالر کی 100 فیصد کیش درآمد بحال کرنے کا فیصلہ

روپے کی بے قدری، ڈالر کی 100 فیصد کیش درآمد بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فاریکس ایسوسی ایشن کو قابل اجازت کرنسیوں کی برآمد کے عوض ڈالر کی 100 فیصدکیش درآمدبحال کرنے کا یقین دلادیا ہے۔

یہ یقین دہانی منگل کو ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد بوستان ودیگرممبرایکس چینج کمپنیوں پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کرائی۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہر فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائے گا اور اگر ایکس چینج کمپنیوں کوڈالر کے علاوہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی برآمدات کے عوض ڈالر کی 100 فیصد کیش درآمدکرنے کی اجازت سے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوسکتی ہے تویہ اجازت بدھ سے ہی دے دی جائے گی۔

دوران اجلاس فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات، امداد کی معطلی اور معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کے علاوہ برآمد کی جانے والی دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض صرف35 فیصد کیش ڈالردرآمدکرنے اور باقی ماندہ 65 فیصد بینکوں کے توسط سے لانے کے احکام یکم جنوری2018 سے موثربہ عمل ہونے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا۔

About Pakistan News

Check Also

1060217-bonds-1516133739-112-640x480

بانڈز کی فروخت، غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا دسمبر 1.54 ارب ڈالرکا اضافہ

کراچی: حکومت کی جانب سے نئے قرضوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس میں گزشتہ ماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *