Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عاصمہ جہانگیر کا سفر آخرت، قذافی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ

عاصمہ جہانگیر کا سفر آخرت، قذافی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ

لاہور: معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں
نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیےمعروف سیاسی، سماجی رہنماؤں، وکلا برادری سمیت خواتین کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

About Pakistan News

Check Also

1094002-ctd-1519155683-587-640x480

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *