Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کو ملنے والے سفوف نے ہلچل مچادی

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کو ملنے والے سفوف نے ہلچل مچادی

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کوملنے والے سفید سفوف سے بھرے ایک خط نے ہلچل مچادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے اور بہو کو ایک خط ملا جس میں سفید پاؤڈر موجود تھا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ نامعلوم مقام سے آنے والا خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر کے نام تھا جس پر مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ خط امریکی صدر کی بہو ونیسا ٹرمپ نے کھولا جس میں مبینہ طور پر سفید سفوف موجود تھا، موقع پرموجود امریکی صدر کی بہو اور دیگر 2 افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا تا کہ جانچ کی جاسکے کہ سفید پاؤڈر نقصان دہ ہے یا نہیں، تاہم تصدیق ہوئی ہے کہ سفوف غیرمضر تھا اور ونیسا ٹرمپ متاثر نہیں ہوئی۔ ٹرمپ جونیئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا خاندان محفوظ ہے تاہم یہ واقعہ قابلِ مذمت اور ناخوشگوار ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1092838-iraqi-1519088799-241-640x480

عراقی ملیشیا کے قافلے پر داعش کا حملہ، 27 ہلاک

بغداد: عراق میں حکومت نواز ملیشیا کے ایک قافلے پر داعش کے خونریز حملے میں27افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *