Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ گانے کی وڈیو کے آغاز میں لیاری انڈر گرائونڈ بوائز کا مختصر انٹرویو دکھایا گیا ہے، اس میں بینڈ کے ارکان بتاتے ہیں کہ لیاری کبھی گینگز کے حوالے سے مشہور تھا ، ہم نے کوشش کی کہ اس کو کھیلوں اور موسیقی کی پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کریں، لیاری فٹبال گرائونڈ میں لڑکیوں کو فٹبال کی پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، پلیئرز اپنی گفتگو میں مختصر الفاظ میں کھیل سے اپنی رغبت کا اظہارکرتی ہیں۔

’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے، گلیوں میں دیگر لوگ بھی لیاری انڈرگرائونڈ بوائزکی منفرد گائیکی پر جھومتے نظر آتے ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1093172-zaryab-1519113843-143-640x480

کراچی کے نوجوان کرکٹر نے ڈراپ ہونے پر خودکشی کرلی

کراچی: کراچی کے نوجوان کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *