Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / سابق کیوی کرکٹر پر 11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد

سابق کیوی کرکٹر پر 11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد

نیپلز: نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو گئے۔

جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے، گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔

گذشتہ روز نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔
تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔

About Pakistan News

Check Also

1093172-zaryab-1519113843-143-640x480

کراچی کے نوجوان کرکٹر نے ڈراپ ہونے پر خودکشی کرلی

کراچی: کراچی کے نوجوان کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *