Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل سے صبا قمر کی چھٹی

فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل سے صبا قمر کی چھٹی

ممبئی: چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان نے فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی چھٹی کرادی۔

بھارت میں بالی ووڈ میں پے درپے کامیاب فلمیں دینے والے پاکستانی اداکاروں کا چرچا ہے ایک طرف جہاں فواد خان نے ہہت کم عرصے میں بالی ووڈ کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں صبا قمر نے بھی اپنی پہلی ہی فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں اداکاری سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا لیکن نوجوان بھارتی اداکارہ سارا علی خان نے صبا قمر کی اپنی ہی فلم سے چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے ہدایتکار ساکیت چوہدری نے فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں عرفان خان کے مد مقابل صبا قمر کے بجائے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

About Pakistan News

Check Also

1093243-silvestor-1519115520-768-640x480

ہالی ووڈ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون کے مرنے کی افواہیں

لاس اینجلس: امریکا سمیت دنیا بھر میں ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کے مرنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *