Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز دور افتادہ علاقوں میں نہ کھولنے کا فیصلہ

موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز دور افتادہ علاقوں میں نہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کار پوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) نے مالی خسارے کے پیش نظر ملک کے دور افتادہ علا قوں میں موبائل اسٹورز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) کی جانب سے موجو دہ خسارے کے پیش نظر ملک کے دور افتادہ علاقوں میںموبائل یوٹیلیٹی اسٹورز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں سروسز اور لوگوں کورعایتی نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز شروع کیے تھے جس کے تحت اس وقت ملک بھرمیں 8 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کام کر رہے ہیں جن میں سے5 پشاوراور3کوئٹہ میں کام کر رہے ہیں تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے موجودہ مالی خسارے کو دیکھتے ہوئے موبائل اسٹورز کے سلسلے کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1092965-ranaafzal-1519100109-574-640x480

سیاسی جماعتیں اقتصادی روڈ میپ اور قومی ایجنڈے پر متفق ہوں، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *