Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اوورسیز پاکستانی / سانحہ کوئٹہ پر پوری اوورسیز کمیونٹی سوگوار ہے، روحیل ڈار

سانحہ کوئٹہ پر پوری اوورسیز کمیونٹی سوگوار ہے، روحیل ڈار

نیویارک ( پاکستان نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر پوری پاکستانی اوورسیز کمیونٹی سوگوار ہے اور اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ جو درندے اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ہیں، انہیں اور ان کے پیروکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ دہشت گردی ، انتہا پسند ی کے خلاف ملک وقوم نے جو مشن شرو ع کیا ہے ، اسے پائیہ اتحاد و اتفاق سے پائیہ تکمیل کو پہنچانا ہوگا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا جب تک کہ دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل نہیں ہو جا تی ۔ ان حالات میں ملک کو داخلی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ روحیل ڈار نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی سیاست افسوسناک ہے ، وہ داخلی استحکام میں اپنا حصہ ڈالنے کی بجائے انتشار کی سیاست کررہے ہیں جسے عوام نے گذشتہ الیکشن ، ضمنی الیکشن اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی مسترد کریں گے ۔

About Pakistan News

Check Also

13

علی گڑھ الومینائی نیویارک کا سرسید ڈے ڈنر ،مشاعرہ 12 نومبرکو ہو گا

نیویارک سٹی ( پاکستان نیوز ) علی گڑھ الومینائی ایسوسی ایشن نیویارک کے زیراہتمام 19 …