نیویارک سٹی ( پاکستان نیوز ) علی گڑھ الومینائی ایسوسی ایشن نیویارک کے زیراہتمام 19 سالانہ سرسید ڈے ڈنر اور گرینڈ مشاعرہ 12 نومبر بروز ہفتہ شام ساڑھے 6بجے ہو گا۔ تقریب وڈ ہیون مینر بینکوئٹ ہال 96-01 جمیکا ایونیو، ووڈ ہیون نیویارک 11421 میں ہو گی ۔ چیئرمین آئی بی سی ضیاءاللہ شریف کلیدی مقرر ہو ںگے ، انہیں لیڈرشپ ، تعلیم ، کمیونٹی اور پبلک سروس میں سرمسعود راس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی معروف اداکارہ ، شاعرہ دیپتی نیول ہوں گی ، انہیں بھی کمیونٹی ، پبلک سروس اور فلانتھراپی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ مشاعرے کی نظامات ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کریں گے۔ بھارت پاکستان ڈنمارک اور کینیڈا سے شعراءشرکت کریں گے۔ ٹکٹ کی قیمت 70 ڈالر ہے جس میں ڈنر اور پارکنگ شامل ہے۔ ٹکٹ محدود ہیں اور گیٹ پر فروخت نہیں ہوں گے۔