Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کپل شرما دوران پروازساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑ پڑے

کپل شرما دوران پروازساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑ پڑے

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھ پڑے769318-kapil-1489931758-590-640x480۔

کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ مشہور کامیڈی شو ہے جس کی میزبانی کے فرائض  کپل شرما سر انجام دیتے ہیں جب کہ شو میں ساتھی اداکار بھی لوگوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں جس میں سنیل گروور ، علی اصغر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی شو کی پوری ٹیم آسٹریلیا سے واپس دلی ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ ممبئی کے لئے پرواز میں سوار ہوئی تو دوران پرواز کپل شرما نشے میں دھت ہوکر ساتھی اداکاروں سے الجھ پڑے جب کہ اس دوران جب وہ چندن پر چلائے تو سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھا پائی شروع کردی  جس پر جہاز میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

کپل کی جہاز میں ہنگامہ آرائی پر مسافروں نے ہنگامی لینڈنگ کا مطالبہ کیا تاہم پائلٹ نے ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد حکام کو جہاز کے اندر ہنگامہ آرائی سے آگاہ کیا۔دوسری جانب کپل شرما نے جہاز میں اپنی شرمناک حرکت کودبانے کے لئے  شادی کا شوشہ چھوڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

واضح رہے کہ سنیل گروور کو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اوران کی اداکاری شو کو چار چاند لگادیتی ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1024336-viratnanu-1513091519-821-640x480

انوشکا شرما شادی کے بعد سوئی دھاگے کیلیے تیار

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے …