راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔769521-armyx-1489947545-823-640x480

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، اٹک اور قصور میں سرچ اور انٹیلی جنس بیس کارروائیاں کی گئیں جس میں 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ملک بھر سے 24 گھنٹوں میں 39 مشتبہ افراد گرفتار