Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / افغانستان، ڈرون حملے، فورسز کے آپریشن، داعش و طالبان کے 83 جنگجو ہلاک

افغانستان، ڈرون حملے، فورسز کے آپریشن، داعش و طالبان کے 83 جنگجو ہلاک

769669-AfghansecurityforcesviaAFP-1489977405-823-640x480کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں داعش اور طالبان کے 83 شدت پسند ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے جبکہ 25 کو گرفتار کر لیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں داعش کے 13جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ افغان نیشنل آرمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کو ضلع آچن اور دیہہ بالا میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 شدت پسند ضلع آچن جبکہ 10دیہہ بالا میں مارے گئے، صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ضلع آچن میں کی گئی کارروائی امریکی فورسز کی جانب سے کی گئی، افغان نیشنل پولیس نے ایک اور دہشت گرد کو بھی گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک پستول، 3 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے، مشرقی صوبہ پکتیکا میں فضائی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی ضلع دندپاتن کے گاؤں نارائی کمار میں ایک گھر میں طالبان کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔

About Pakistan News

Check Also

1025050-image-1513148871-430-640x480

شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ براہ …