Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / افغانستان میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی شدید زخمی

افغانستان میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی شدید زخمی

769437-usforces-1489939092-293-640x480کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو شدید زخمی کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ ہلمند کے ٹریننگ کیمپ میں افغان اہلکار نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد وہاں موجود دیگر فوجیوں نے فائرنگ کر کے افغان اہلکار کو ہلاک کردیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع واشر میں اینٹونک کیمپ میں افغان اہلکار نے اچانک فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا اہلکار مارا گیا تاہم زخمی فوجیوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
امریکی فوجیوں پر افغان اہلکار کی جانب سے فائرنگ کا رواں سال پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل اس قسم کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں اور آخری مرتبہ گزشتہ سال مئی میں افغان اہلکار کی فائرنگ سے رومانیہ کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

About Pakistan News

Check Also

970895-egyptpolicereuters-1508545776-388-640x480

مصر میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلہ، 30 اہلکار ہلاک

قاہرہ: مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان …