769427-spotfixing-1489939816-676-640x480لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پانچوں کھلاڑیوں کو آج طلب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کرکٹ سے دوری کے بعد اب شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔ معطل پانچوں کھلاڑیوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لئے آج طلب کرلیا جہاں وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان ، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن آج پیش ہو کر سائبر کرائم سیل کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ شرجیل خان اور خالد لطیف 21 مارچ کو پیش ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :حفیظ کا اسپاٹ فکسرز کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ