Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ورک ویزوں کے اجرا کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ

ورک ویزوں کے اجرا کا نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ

767879-VisaScandalLondon-1489809719-374-640x480اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تارکین وطن کو ورک ویزوں کے اجرا کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرمایہ کاری بورڈ نے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کے لیے جدید نوعیت کا حامل سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے اور اس آن لائن نظام کے باقاعدہ آپریشنل ہونے سے قبل اس بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اور فیڈ بیک بھی مانگ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے ورک ویزوں کے اجرا کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے نظام کے بارے میں 31 مارچ تک آرا و تجاویز طلب کی ہیں، مذکورہ سسٹم کے تحت آن لائن ورک ویزوں کی درخواستیں دینے کی سہولت حاصل کرنے کے خواہاں تارکین وطن کو یوزر رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگی اور اس کے بعد وہ وضع کردہ پروسیجر کے مطابق اپنی آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔

About Pakistan News

Check Also

1092965-ranaafzal-1519100109-574-640x480

سیاسی جماعتیں اقتصادی روڈ میپ اور قومی ایجنڈے پر متفق ہوں، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے …