اب آئی او ایس پلیٹ فارم پر’یوٹیوب شارٹس‘ کے تھمب نیل بنانا ممکن
سان فرانسسكو: یوٹیوب شارٹس کو ماہانہ اربوں نگاہیں دیکھتی ہیں جس کے لیے عام یوٹیوب ویڈیوز کی طرح تھمب نیل بنانے کی سہولت نہیں تھی۔ لیکن اب اینڈروئڈ کے بعد یوٹیوب نے آئی اوایس پلیٹ فارم پر شارٹس ویڈیو کے تھمب نیل کی آزمائش شروع کردی ہے اور توقع ہے کہ سہولت دنیا بھر میں جلد ہی رائج ہوگی۔
اس کے تحت آپ بہت سے فریم میں شارٹس کےلیے تھمب نیل کی تصویر منتخب کرسکتے ہیں ۔ اگرچہ اس سے قبل یوٹیوب اسٹوڈیو میں جاکر فریم کے انتخاب کی سہولت موجود تھی لیکن اب ایپ کے اپ لوڈ میں ہی اسے رکھا گیا ہے تاکہ اس عمل کو تیزتربنایا جاسکے۔
پھر یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ فی الحال شارٹ ویڈیو اپ لوڈنگ کے بعد تھمب نیل کو ہٹانا ممکن نہیں تھا لیکن اب اس سہولت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ غیرمعمولی طور پر ہر روز 50 ارب شارٹ ویڈیو دیکھی جاتی ہیں۔ یوٹیوب نے اس کے تخلیق کاروں کے لیے بھی معاوضے سمیت بہت سی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔