امیتابھ بچن چوٹ سے صحت یاب، شوٹنگ کا آغاز کردیا
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
بگ بی نے اپنے بلاگ پیج پر صحت کی تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے کے لئے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے لکھا ‘تو خراب جسم کی تکلیف کے باوجود .. مرمت کرنے کی خواہش اور کوشش ہونی چاہئے .. جو ای ایف (خاندان) اور خیرخواہوں کی دیکھ بھال اور آرام کے ساتھ جاری ہے، اور جس کے لئے بار بار شکر گزاری اور محبت ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ’کام کا شیڈول مکمل ہو چکا ہے اور چارٹ دوبارہ بھرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ‘موئی’ کی خوشی کے لئے .. کیونکہ کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے .. جی ہاں پسلی اور پاؤں کی انگلیاں بغاوت کی حالت میں ہیں .. لیکن بغاوتوں کا مقابلہ کیا جانا چاہئے اور اس کا حل تلاش کیا جانا چاہئے.. اور ہمیں تلاش کرنا چاہئے‘۔
کچھ دن پہلے پیکو اداکار نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
امیتابھ بچن کو ’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر ایک بڑی چوٹ لگی تھی۔ فلم میں پربھاس، دپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔