پاکستان

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت  نے شرح سود میں اضافے کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی  شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع بڑھا کر  16.56 فیصد  کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر  کی گئی ہے۔

پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 16.56 فیصد کردی گئی ہے، اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع کو بڑھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر اِنکم سرٹیفکیٹس پر ایک کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button