پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے سونے کی مقامی قیمتیں بھی روز تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2142روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217000 روپے کے ساتھ تاریخ  کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 186042 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2450روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2100.48 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button