آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
کیلیفورنیا: آئی فون صارفین ایپل کی جانب سے تازہ ترین اپ ڈیٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے کے مسئلے کا شکار ہیں۔ صارفین کے مطابق سسٹم میں موجود ایک بگ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے۔
آئی فون صارفین نے ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے مسئلے کے حوالے سے بتایاکہ تازہ ترین آئی او ایس 16.4 نے ان کے فون سے بیٹری چارج رکھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔
(تصویر: ٹوئٹر)
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کا فون اب گرم ہونے کے مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے جبکہ ایک اور صارف نے بتایا کہ ان کا فون سِری سے رابطہ قائم نہیں کر پارہا ہے۔
(تصویر: ٹوئٹر)
بیٹری ٹائمنگ خراب ہونے کے علاوہ ایک صارف نے اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس کے سست ہوجانے کی شکایت بھی کی۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ تازہ ترین آئی او ایس اپ ڈیٹ نے ان کا آئی فون سست کردیا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کا فون 20 فی صد بیٹری ہونے پر بند ہوجاتا ہے۔
(تصویر: ٹوئٹر)
ایپل نے دو دن قبل ہی آئی فون 8 ڈیوائسز اور بعد کے ماڈلز میں بگز کو ٹھیک کرنے اور سیکیورٹی کو بڑھانے کی غرض سے آئی او ایس 16.4 جاری کیا تھا۔
اس کے ساتھ ایپل نے 21 نئے ایموجی بھی متعارف کرائے تھے۔