کھیل و کھلاڑی
عمران نذیر پر خاتون نے رقم لیکر اپارٹمنٹ نا دینے کا الزام عائد کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیز پر خاتون نے رقم لیکر اپارٹمنٹ نا دینے الزام عائد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدیحہ بی بی نے کرکٹر عمران نزیر کیخلاف لاہور کی سول عدالت سے رجوع کرلیا ہے، جج محمود افضل شاہ نے خاتون کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران نذیر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عمران نذیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 42 لاکھ دے کر اپارٹمنٹ بک کروایا تاہم انہوں نے تاحال اپارٹمنٹ قبضہ دیا نہ ہی رقم واپس کی۔
مزید پڑھیں: کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
عدالت سے استدعا کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ عمران نذیر پر قومی ہیرو سمجھ کر اعتماد کیا لیکن اس نے دھوکہ دیا، میری گزارش ہے عدالت رقم یا اپارٹمنٹ دینے کا حکم دے۔