پاکستان

پی آئی اے کا فضائی کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے فضائی کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

قومی لائن انتظامیہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کو سفر کرنے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے کرایوں پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے یوم پاکستان پر اپنے مسافروں کو ہرسال کی طرح امسال بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح کیا گیا کہ دس فیڈ رعایت کی سہولت صرف ایک دن یعنی 23 مارچ کو ہی دستیاب ہوگا اور اندرون ملک فلائٹس پر اس کا اطلاق ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button