شوبز
شاہ رخ خان نے با اثر ترین شخصیت ہونے میں لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
نیویارک: امریکہ کے مشہور جریدے ٹائم کے ایک سروے میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سروے میں قارئین نے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا جو ان کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات ہیں۔
ٹائم میگزین کے مطابق سروے میں بارہ لاکھ افراد نے حصہ لیا اور شاہ رخ خان کو چار فیصد ووٹوں کے ساتھ سب شخصیات پر سبقت حاصل ہے۔
ووٹنگ کیلئے لسٹ میں شامل افراد میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، سرینا ولیمز، مشیل یےہو اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
بالی وڈ کنگ نے چار برس بعد فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی اور ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں برس ریلیز ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔