شوبز
شائقین کا سالوں کا انتظار ختم! فلم باربی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک: وارنز بردرز نے سالوں پُرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم باربی کا ٹریلر جاری کر دیا۔
باربی کے مداحوں کا برسوں کا انتظار ختم خوبصورت اور پسندیدہ گڑیا باربی پر فلم کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، گریٹا گروگ کی ہدایتکاری میں بنن والی فلم رواں برس 21 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ باربی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ دیگر اداکاروں میں رائن گوسلنگ، امیرکا فریرا، دعا لیپا شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ باربی گڑیا سب سے پہلے 1959 میں بنائی گئی تھی اس سال مداح باربی کی 63ویں سالگرہ منائیں گے۔